انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کی نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست


کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ نیپال کے خلاف کھیلا۔ جس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا۔

نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے جبکہ نیپال کے کھلاڑی بپن روال 39 اور دیپک ڈمرے 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستانی باؤلرز عرفات منہاس نے 3 اور احمد حسن، عبید شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی شعیب ملک اورثناء جاوید کو شادی کی مبارکباد

پاکستان نے 48ویں اوور میں ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان بیٹر اذان اویس نے 63 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ شمائل حسین اور شاہ زیب نے 37، 37 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو شکست دی تھی۔ قومی انڈر 19 ٹیم اب اپنا اگلا میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں