پاک فوج، ججز کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے550اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی

ڈپٹی چیف جسٹس

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ججزاورپاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ساڑھے پانچ سو اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ اب ان اکاونٹس کا فرانزک اڈٹ کررہی ہے، باقاعدہ معانے کے بعد ملوث صارفین کیخلاف سائبرایکٹ کی روشنی میں کاروائی کی سفارش کی جا رہی ہے۔

عمران خان ذہنی بیمار ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ، پرویز خٹک

زرائع نے بتایا ہے کہ ان اکاؤنٹس سے ججز اور پاک فوج کیخلاف دس لاکھ کے قریب پوسٹ کی گئی ہیں، ان میں 290 ٹوئٹر اکاؤنٹس ایسے ہیں،جن میں نامی گرامی صحافی،سیاستدان،وکلاء اور دوسرے عام صارفین شامل ہیں۔

فیس بک کے ایک سو چالیس اکاؤنٹس شامل ہیں،ایک سو سترہ کے قریب ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔ گیارہ مشہور ٹک ٹاکرز اور دو مشہور ماڈل بھی شامل ہیں۔

عدلیہ اور فوج مخالف مواد ڈالنے والے بیس مشہور یوٹیوبرز بھی شامل ہیں، یوٹیوبرز زیادہ تر مواد بیرون ملک سے ڈال رہے تھے۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

ساٹھ فیصد اینٹی عدلیہ اور فوج مواد بیرون ملک بیٹھے صارفین پھیلا رہے تھے، ایف ائی اے سائبر کرائم ٹیم کی نشاندہی والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو نوٹس جاری کیےجارہے ہیں۔

زرائع نے بتایا ہے ملوث ملزمان کو سننے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔


متعلقہ خبریں