کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گِرگیا

ملک کے مختلف مقامات پر بارش، نیلم، تاؤ بٹ، پاراچنار میں برفباری

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد شہر بھر کا موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے کراچی میں بادل برس پڑے، یونیورسٹی روڈ کے اطراف 2 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہلکی بارش کا سلسلہ دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

دُھند کا راج، آلودہ ترین شہروں میں پشاور کا پہلا، اسلام آباد کا چھٹا نمبر

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

کراچی بھر میں خشک ہوائیں شمال مشرق 3 سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

شدید دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات

خیال رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے خشک موسم سے تنگ آئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بارشیں شروع ہونگی۔


متعلقہ خبریں