دُھند کا راج، آلودہ ترین شہروں میں پشاور کا پہلا، اسلام آباد کا چھٹا نمبر

دُھند کا راج، آلودہ ترین شہروں میں پشاور کا پہلا، اسلام آباد کا چھٹا نمبر

خیبر پختونخوا کا دارالحکومت پشاور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا، اسلام آباد کا فہرست میں چھٹا نمبر۔

ملک کے بیشتر بڑے شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ جڑواں شہر راولپنڈی، اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی آج بھی میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند

پاکستان میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پشاور پہلے جبکہ ہری پور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی بھی آلودہ ترین 6 شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 219 اور راولپنڈی میں 225 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 285 اور ہری پور میں 244 رہا۔

دوسری طرف دھند کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ خراب موسم کے باعث مختلف ایئر پورٹس کی 19 پروازیں منسوخ اور 2 پروازیں متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کی گئیں۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 234 کراچی اتار لی گئی جبکہ  پی آئی اے کی العین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 کی پشاور میں لینڈنگ کی گئی۔


متعلقہ خبریں