ٹکٹ نہ ملنے پر قلب عباس نے ن لیگ چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

قلب عباس

الیکشن سے پہلے ن لیگ کو شدید دھچکا اہم رہنما ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی میں شامل


لیگی ٹکٹوں کی تقسیم سے نالاں سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔

ہفتہ رفتہ:ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی

سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس حلقہ پی پی 9 سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار تھے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد 5 لیگی امیدواران نے پارٹی سے احتجاج کیا اور ٹکٹ میرٹ پر تقسیم کرنے کے لیے 2 دن کی ڈیڈ لائن دی تاہم پارٹی کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھی بن گئے ۔

وفاقی ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات ڈرافٹ تیار

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اچانک قلب عباس کی رہائش گاہ پہنچ گئے، قلب عباس کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، سید قلب عباس نے راجہ پرویز اشرف کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مختصر پریس کانفرنس میں سید قلب عباس نے راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا جب کہ راجہ پرویز اشرف نے انہیں پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سید قلب عباس کے والد سید عباس شاہ ہمیشہ ہمارے ساتھی رہے اور ہمیں خوشی ہے کہ انکے صاحبزادے آج ہمارے قافلے کا حصہ بن گئے ہیں۔

حلقہ این اے85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف این اے 52 گوجرخان سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے بیٹے خرم پرویز راجہ پی پی 8 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اس نشست پر مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد جاوید اخلاص مقابلے پر ہیں۔


متعلقہ خبریں