جنوری کےآخری ہفتے میں بارشیں شروع ہونگی، چیف میٹرولوجسٹ

rain

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ جنوری کےآخری ہفتے میں بارشیں شروع ہونگی ۔

ٹکٹ نہ ملنے پر قلب عباس نے ن لیگ چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

ہفتہ رفتہ:ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی

محکمہ موسمیات کے مطابق  پیر کوملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہے گی۔

کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

وفاقی ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات ڈرافٹ تیار

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی09 ، گلگت ، استور، کالام منفی 06 اور سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہےکہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے صارفین کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائی-

حلقہ این اے85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،تیز رفتاری سےگریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تازہ ترین معلومات ضرورحاصل کر لیں تاکہ دوران سفر دشواری سے بچا جاسکے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں