انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کی افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست


کیپ ٹاؤن: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شاہزیب خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 گیندوں پر 106 رنز بنائے جبکہ سعد بیگ نصف سنچری بنانے کے بعد 55 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ریاض اللہ نے 46 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بشیر احمد نے 2، غضنفر اور نصیر خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

افغانستان کی پوری ٹیم 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 103 رنز ہی بنا سکی۔ افغانستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے جبکہ نعمان شاہ 26، سہیل زرمتنی اور رحیم اللہ زرمتی نے 20، 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 26 رنز دے کر 4 اور محمد ذیشان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کے بیٹر شاہزیب خان کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں