اسلام آباد: پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں چائے کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔ جس میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چائے پر خرچ کر دی۔
دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کر دی
دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جب کہ نومبر میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں 15 ارب 90 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔