“دشمن ملک” کی فلمیں دیکھنے پر 12 سال قید کی سزا


سیئول: شمالی کوریا میں “دشمن ملک” کی فلمیں دیکھنے پر نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں 2 لڑکوں کو جن کی عمر 16 سال ہے دشمن ملک جنوبی کوریا کی فلمیں دیکھنے اور میوزیکل بینڈ کے گانے سننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

جرم ثابت ہونے پر شمالی کوریا کی عدالت نے دونوں نوجوانوں کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ سزا سنائے جانے کے موقع پر تقریباً ایک ہزار کے قریب طلبا موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خون جما دینے والی سردی، امریکہ میں ہلاکتیں 43 ہو گئیں

ان طالب علموں کو تین ماہ کے دوران جنوبی کوریا کی فلمیں، موسیقی اور میوزک ویڈیوز دیکھنے اور پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

دونوں نوجوانوں کو سزا سنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے کورونا وبا کے دوران فلمیں دیکھی تھیں۔


متعلقہ خبریں