چھ ماہ کے دوران پاکستان کومجموعی طور پر پانچ ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد ملی

ڈالر

رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2023) کے دوران پاکستان کومجموعی طور پر پانچ ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد ملی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے دسمبر 2023 تک غیر ملکی امداد کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر) میں کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دوست ممالک سے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ملی جبکہ دوست ممالک کی طرف سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹ حاصل ہوئے۔

انٹر بینک میں ڈالر 279روپے 80پیسے کا ہوگیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں عالمی بینک نے سب سے زیادہ امداد دی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 59 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان نے پٹرولیم درآمد میں ساڑھے 59 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت استعمال کی ہے۔


متعلقہ خبریں