محمد حفیظ کی غیر ضروری مداخلت، قومی کرکٹ ٹیم میں کشیدگی بڑھنے لگی

محمد حفیظ کی غیر ضروری مداخلت، قومی کرکٹ ٹیم میں کشیدگی بڑھنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے قومی کرکٹرز پر لیگز کے دروازے بند کرنے اور غیر ضروری مداخلت کے بعد ٹیم میں کشیدگی بڑھنے لگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں محمد حفیظ کی لمبی تقریریں اور طویل میٹنگ سے سینئر کرکٹرز ناخوش نظر آرہے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر غیر ضروری مداخلت اور روک ٹوک کررہے ہیں جس سے ماحول خراب ہورہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کشیدگی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن آگے جاکر معاملات مزید تلخ ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے جب انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سب ٹھیک ہے کا اشارہ دیا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کچھ سینیئر کرکٹرز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے این او سی مانگی ہے۔ محمد حفیظ این او سی کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جس سے کھلاڑیوں کے معاہدوں کو خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی بابراعظم اور رضوان کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی توڑ دی

دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، اعظم خان سمیت کچھ کھلاڑیوں نے دبئی میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی مانگی تھی جنہیں این او سیز جاری کردی گئیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد اب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی دو میچ ہار چکی ہے۔


متعلقہ خبریں