کراچی میں فائرنگ کا واقعہ، سینیئر صحافی شعیب برنی گولی لگنے سے زخمی

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ، سینیئر صحافی شعیب برنی گولی لگنے سے زخمی

شہرِ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں سینیئر صحافی شعیب برنی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ راشد منہاس روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی شعیب برنی زخمی  ہوئے۔

شعیب برنی کے مطابق وہ شادی ہال پر گاڑی کھڑی کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی۔ ایک گولی ڈرائیونگ سائیڈ کا شیشہ توڑتے ہوئے دائیں ہاتھ پر لگی۔

ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شعیب برنی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ صحافی شعیب برنی پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے ایڈیشنل آئی جی کو اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔


متعلقہ خبریں