تمام پیغامات صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں ،بی آئی ایس پی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بی آئی ایس پی نے شہریوں کو خبردار کردیا


بی آئی ایس پی نے اپنے پروگراموں کے بارے میں سوشل میڈیا اور سیل نمبرز سمیت مختلف ذرائع سے پھیلائے جانے والے جعلی پیغامات کے بارے میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پیغامات صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں اور دوسرے نمبروں سے موصول ہونے والے پیغامات جعلی ہیں۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ تک صارفین اس کے پروگراموں کے بارے میں مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ جعلی پیغامات میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ مستحقین کے وظیفہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔.

پی ٹی آئی خواتین اور مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہوگئی

رقم کی منتقلی کے لیے رابطے کی تفصیلات چیک کریں یا پروگرام میں شامل ہو جائیں اور وظیفے کے لئے اجازت دے جبکہ اصل پیغام میں کسی مالی امداد کی فراہمی کا بغیرتصدیق اور دستاویزات کے بغیر کوئی کسی امداد کا ذکر نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی کے 3 ٹکٹ ہولڈر زگرفتار ، 2 کے گھروں پر چھاپے

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے مستفید ہونے کے خواہشمندوں کے لیے ضروری ہےکہ وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور متحرک سروے کے لیے بی فارم کے ساتھ بی آئی ایس پی کے کونسل آفس جائیں۔

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

بی آئی ایس پی نے کبھی بھی کسی مستفید کنندہ کو پروگرام سے نکالنے کی تنبیہ نہیں کی اور کہا کہ پروگراموں کے بارے میں معلومات اس کی ہیلپ لائن 080026477 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

علاوہ ازیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  نے عالمی ترقیاتی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت سے ’’بی آئی ایس پی بچت سکیم‘‘ کا اجراء کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا ،میٹرک کے مارچ میں ہونے والے امتحانات ملتوی

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یونیسیف، جی آئی زیڈ، جرمن کارپوریشن اور اعلیٰ سرکاری حکام کے معزز نمائندوں نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں