ٹی 20، محمد رضوان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کر لیا


آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر کے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے لیے ٹی 20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کو ایک رنز پر ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب ڈیوڈ کونوے بغیر رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

فن ایلن نے 34 رنز بنائے اور وہ عباس آفریدی کا شکار بنے،مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے اور پاکستان کو 227 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن 34، کین ولیمسن 57 اور ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بابراعظم 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،


متعلقہ خبریں