دھندکے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند

موٹروے ٹریفک کیلئے بند

شام ہوتے ہی دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں ڈیرے ڈال لیے، متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹرو ے کے مطابق دھندکے باعث موٹروےایم 5کو شیر شاہ سےاوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے، جبکہ مو ٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے شاہ شمس انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

پنجاب میں موٹروے مختلف مقامات سے بند

اسی طرح دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 روہڑی سے رحیم یار خان تک  اور موٹروےایم 4 کو شور کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 فائیو کو اوچ شریف سے ظاہر پیر دھند کی وجہ سے بند رکھا جائے گا۔ جبکہ موٹروے ایم 11کامونکی نارووال انٹرچینج سے سمبڑیال ٹال پلازہ تک کھول دیا گیا ہے۔

شدید دھند، موٹروے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات پر بند

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث موٹروے ایم 5 فائیو رحیم یار خان سے روہڑی تک بند رہے گی جبکہ سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسمعیلیہ انٹر چینج تک بند رکھا جائے گا۔

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہراوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے ،مسافر زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں۔ موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

سردی کی شدت اور دھند کا راج برقرار ، بلوچستان میں بارش ، برفباری کا امکان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

کشمیرمیں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سکردو منفی 8۔ گلگت منفی 5۔ استور منفی4۔ دیر منفی 3۔ ہنزہ اور راولا کوٹ میں منفی2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں