سردی کی شدت اور دھند کا راج برقرار ، بلوچستان میں بارش ، برفباری کا امکان

برفباری

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی

دوسری جانب سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہے گا۔ شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات سے موٹر ویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں