غزہ تنازع کا بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ تنازع کا بڑھنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں سے دورے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کروں گا اور اسرائیل پر زور دیں گے کہ غزہ میں شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید کچھ کرنا کتنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ تنازع کا بڑھنا لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کیلئے خطرہ قرار

دوسری جانب اقوام متحدہ اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ غزہ کو ناقابل رہائش قرار دے چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفتس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب

مارٹن گریفتس نے غزہ کو ناقابل رہائش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے ان کے لیے کر کچھ بھی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے مالدیپ سے بھی تعلقات خراب ہو گئے

اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پر ہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ (یونیسف) بھی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو لاحق خطرات سے خبردار کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں