سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کیلئے خطرہ قرار


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا، انہوں نے ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 کے انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بےدخلی کی تجویز کو مسترد کر دیا

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز پنسلوینیا سے کر دیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن جمہوریت کو خطرہ قرار دیتے کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں