ٹکٹ نہ ملنے پر ممتاز جکھرانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

PPP

ٹکٹ نہ ملنے پر ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

نگران حکومت کا تمام ڈسکوز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

جیکب آباد میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد پی ایس 3 پر ٹکٹ نہ ملنے پر رہنما پیپلز پارٹی ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ممتاز جکھرانی کو منانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے، سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ، سردارچانڈیو، برہان چانڈیو و دیگر مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔

نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

ملاقات کے بعد مراد علی شاہ نے کہا کہ ممتاز جکھرانی سے تفصیلی بات ہوئی، ان کا مؤقف چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے۔ممتاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ میں اس حلقہ سے 2 بار منتخب ہوا ہوں، ٹکٹ میرا حق بنتا ہے، ٹکٹ نہ ملنا ناانصافی ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

این اے 192 کشمور کی نشست پر میر شبیر علی بجارانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 200 سکھر سے نعمان السلام الدین شیخ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

سٹیل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

این اے 232 کراچی سے زرتاش ملک پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی،این اے 233 کراچی کی نشست پر ندا عاصم پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

این اے 234 کراچی کی نشست پر محمد علی راشد پیپلزپارٹی کے امیدوارہیں ،این اے 240 کراچی کی نشست پر سلیم مانڈوی والا پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 250 کراچی سے خواجہ سہیل منصور پیپلزپارٹی کےٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی خدمت کی ،دھونس دھاندلی کو کراچی سےپیپلزپارٹی حکومت نے ختم کیا۔

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اب وہ پوزیشن نہیں جو ماضی میں تھی،ایم کیو ایم کو کراچی کے لوگوں نے8 چانس دئیے،ایم کیو ایم کچھ بھی بھی ڈلیور نہیں کرپائی۔

پیپلز پارٹی کراچی کو دنیا کا بہترین شہر بنائے گی،اب بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ،کراچی کو مکمل روشنیوں کا شہر بنائیں گے،پیپلز پارٹی الیکشن میں بڑا سرپرائز دے گی۔


متعلقہ خبریں