جمشید دستی 4حلقوں سے الیکشن کیلئے اہل قرار

جمشید دستی

اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے رہنما جمشید دستی کو 4حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قراردیدیا ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں کل بارش متوقع، 9 جنوری کو مری میں برفباری کا امکان

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے جمشید دستی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ،جمشید دستی نے این اے 175, 176 اور پی پی 269 اور 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

دوسری جانب اٹک میں ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں چاروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

خیبر پختونخوا، سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

اٹک میں ایک ہی گھرانے سے فیملی کے جن چار افراد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، قومی اور صوبائی حلقوں سے میجر (ر) طاہر صادق اور ان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ: وائٹ واش نے پاکستان کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا

طاہر صادق کے این اے 50 اٹک ون سے اور حلقہ اٹک 2 سے ان کی بیٹی ایمان طاہر، صوبائی حلقہ پی پی 2 سے ناز طاہر اور بیٹے زین طاہر کے پی پی 3 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

الیکشن ٹربیونل پشاور کے جج جسٹس وقار احمد نے محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی، وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں