ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری

T20 World Cup

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری


ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے،ورلڈکپ کا پہلا میچ یکم جون اور فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

عام انتخابات 8 فروری کوہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ، الیکشن کمیشن

گروپ اے میں بھارت، پاکستان ، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ شامل ہیں ۔گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمبیبیا، سکاٹ لینڈ، اومان ہونگے۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان ، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی شامل ہیں ، گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ ، سری لنکا، بنگلہ دیش ، نیدرلینڈز اور نیپال ہونگے۔

کمپیوٹر کی بورڈ میں نئے بٹن کا اضافہ

انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے جس نے میلبورن میں 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ کینیڈا، امریکہ اور یوگنڈا مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں