سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

snow fall

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں۔

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل علامہ مسعود الرحمان عثمانی فائرنگ سے جاں بحق

مذکورہ تاریخوں کے دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔

گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خا شامل ہیں۔ یہ پاکستان بھر میں خصوصا پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ہوگی۔

عام انتخابات 8 فروری کوہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ، الیکشن کمیشن

اب ان زیر گردش خبروں پر محکمہ موسمیات کا ردعمل آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

محکمہ موسمیات سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے ،محکمہ موسمیات موسم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کریں۔


متعلقہ خبریں