محکمہ تعلیم کی سفارشات کی بنیاد پر سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی جائیگی‘محسن نقوی

محسن نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی سفارشات کی بنیاد پر سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی جائے گی،موجودہ سرما کی تعطیلات 9جنوری 2024ء تک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کی سفارشات پر سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی

انہوں نے سموگ اور دھند کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھند نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہاں بھی دھند برقرار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دھند کے باعث کم حد نگاہ کی وجہ سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہورائرپورٹس بھی اکثر بند ہوجاتے ہیں۔

پنجاب: چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرموسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق پھیلی غیرمصدقہ خبروں کے باعث طلبہ اور والدین الجھن کا شکارتھے، یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ پنجاب حکومت نے چھٹیوں میں توسیع کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں