پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع


قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت زیادہ ترائیرپورٹس پرباہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے، بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

کراچی ایئر پورٹ پر 2 مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ، قرنطینہ کرنیکی ہدایت

حکام نے بتایا کہ چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہورہی ہے، ہمارے ہاں کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جب کہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے،ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی اسکریننگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ملکی ائیرپورٹس پر کویڈ19 اسکریننگ بتدریج شروع کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں