جنگ کے اثرات، میکڈونلڈز کا کاروبار بری طرح متاثر


دنیا بھر میں موجود فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ کمپنی کا کاروبار اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکڈونلڈز کو اسرائیل حماس جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو کھانا فراہم کرنے کے باعث دنیا بھر میں بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میکڈونلڈز کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا۔

میکڈونلڈز کے کاروبار پر جنگ کے اثرات سب سے زیادہ مشرق وسطیٰ میں پڑے تاہم دنیا بھر میں ہی میکڈونلڈز کو بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے عمران خان کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

میکڈونلڈز کے سی ای او نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے سے باہر میکڈونڈز کی کئی مارکیٹوں کو جنگ کے اثرات اور غلط معلومات کی وجہ سے کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میکڈونلڈز کے ریسٹورانٹس کو مقامی مالکان فرنچائز کے ذریعے چلا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں