امریکہ نے عمران خان کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

methio millar

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے جبکہ امریکہ کی دلچسپی صرف جمہوری عمل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور امریکہ پہلے بھی ان الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔ پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات: فضائی کرایوں میں بھاری کمی کاامکان

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے اور امریکہ پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے۔


متعلقہ خبریں