جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن کیلئے نااہل قرار


کراچی، الیکشن کمیشن سندھ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تحریر ی فیصلے کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک (جی ڈی اے)کی رہنما فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور، الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک نے موقف اختیار کیا کہ فہمیدہ مرزا کی کمپنی نادہندہ ہے، رہنما جی ڈی اے ذاتی طور پر نادہندہ نہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فہمیدہ مرزا پر آئین کے آرٹیکل 63 ون این کا اطلاق ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کا اہم رہنما تاحیات نااہل قرار

خیال رہے کہ رہنما جی ڈی اے فہمیدہ مرزا کے 2 ملین روپےکی نادہندہ ہونےکا اعتراض سعدیہ جاوید نے داخل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں