ایف بی آر کا پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، اسکیم تیار

Taxes

ایف بی آر نے ملک کے پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایف بی آر نے اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیار کرلی ہے، پہلے مرحلے میں مذکورہ پانچ شہروں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔

ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے سے 300 ارب سے زائد آمدن کی توقع ہے، یہ ٹیکس دکان کے سائز اور سالانہ آمن پر ماہانہ بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے سکیم تیار کرلی ہے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی اسے لانچ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں