آرمی چیف کی معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت

army cheif

آرمی چیف کی معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت


وزیراعظم کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا8 واں اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف ، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام شریک ہوئے۔

سی ای سی اجلاس:بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار نامزد

مختلف وفاقی وزارتوں کی کلیدی شعبوں پر پیش رفت اور متوقع سرمایہ کاری کی بروقت تکمیل پر بریفنگ دی گئی ۔

کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

کمیٹی نے سعودی عرب، قطر ، یو اے ای اور کویت کیساتھ معاہدوں پر دستخط اور معاشی روابط میں اضافہ کو سراہا۔

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ میں ملوث کارٹیل کا سراغ لگا لیا

فورم نے مفاہمتی یادداشتوں کو تیز رفتاری سے معاشی حقیقت میں تبدیل کرنے کی ہدایات دیں ۔

کمیٹی نے نجکاری پیشرفت کا جائزہ لیا اور مختلف اہداف کی تکمیل میں اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا۔

کمیٹی نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

6 ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کمی

آرمی چیف نے معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کی، پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف ا قدامات کو بھرپور اندازسے آگے بڑھانے پر زوردیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجوزہ منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنایا جا ئے ۔


متعلقہ خبریں