سرگودھا میں شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل

Marriage

سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔

سرگودھا کے علاقے صابر ٹاؤن سلانوالی روڈ پر شادی کی تقریب اس وقت سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی جب پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر چوہدری حامد حمید نے انجم شہزاد کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں مہر راحت فاروق، امجد سراج، جمیل ڈوگر، علی رضا، محمد طلحہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں پہنچنے پر اہل علاقہ کی جانب سے چوہدری حامد حمید کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیدواروں نے جان بوجھ کر کاغذات نامزدگیوں میں غلطیاں کیں، خواجہ آصف

اس موقع پر چوہدری حامد حمید نے قمر الدین کو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام کی خوشیوں اور غم میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتا ہوں، عوام ہی مسلم لیگ ن کی حقیقی طاقت ہیں۔

چوہدری حامد حمید نے انجم خانزادہ و دیگر کے ہمراہ علاقے کا دورہ بھی کیا اور علاقے کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ چوہدری حامد حمید نے علاقے کو درپیش مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور منتخب ہو کر عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں