سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے.

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  احسن اقبال نے ایکس(ٹوئٹر) کے ذریعے ان کے انتقال کی خبردی۔

رواں ہفتے کئی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

احسن اقبال نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے تجربہ کار اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔

قوم کے لئےسرتاج عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پیتھالوجی لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق قرار

اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سرتاج عزیز نے خارجہ سمیت مختلف وفاقی عہدوں پر کام کیا۔لاہور کے اسلامیہ کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی،پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ گرفتار

7فروری 1929کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے،1952سے 1971تک سول بیوروکریسی میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔

سرتاج عزیز کا شمار ن لیگ کے سرگرم رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں