رواں ہفتے کئی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

smoge

شہری رواں ہفتے محتاط رہیں محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا


رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

قانون کے دائرے میں احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا ۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند  چھائے رہے گی تاہم جنوب مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ گرفتار

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بٹ کوائن کی قیمت 45 ہزار ڈالر سے تجاوز

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11 ،سکردومنفی 09، گلگت، گوپس منفی06، استور، کالام ، قلات اور سرینگر میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں