ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

معمولی کمی

 انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر نے پھر اڑان بھر لی، قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوئی۔

سال 2023، انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں 24.47 فیصد کمی

آج صبح کاروبارکے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 36 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ 2023 کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 55روپے 43 پیسے کے اضافے سے سال کے اختتام پر 281.86 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں 35ہزار روپے سے زائد اضافہ

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 47 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں