میلبرن ٹیسٹ تیسرا دن، آسٹریلیا کو 241 رنز کی برتری

melbourne test, Pakistan vs Australia, PAK VS AUS

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 264 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پہلی اننگز پر241 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

تیسرے دن کے کھیل کا آغاز محمد رضوان نے 29 اور عامر جمال نے 2 رنز کے ساتھ کیا، پاکستان کا مجموعی سکور 194 رنزتھا۔

محمد رضوان نے 42 رنز بنائے اور وہ کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے 21 رنز بنائے اور وہ لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

حسن علی2، میرحمزہ 2 رنز جبکہ آغا سلمان پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میلبرن ٹیسٹ دوسرا دن، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے

جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے 6 رنز بنائے اور وہ میرحمزہ کا شکار بنے، مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 169 کے مجموعی سکور پر گری مچل مارش 96 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

اسٹیون اسمتھ پچاس رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان نے ان کا کیچ لیا۔ اس ان کے آئوٹ ہوتے ہی تیسرے دن کے کھیل کا اختتام کر دیا گیا۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر الیکس15رنز کے ساتھ  کریز پر موجود تھے۔ آسٹریلیا نےچھ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔


متعلقہ خبریں