یکم جنوری 2024سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی نئی شرح لاگو

moterway fine

موٹروے پر سفر کرنیوالے ہو جائیں خبردار بڑا اعلان کردیا گیا


موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں تمام موٹرویز،ہائی ویزاور ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری 2024سے جرمانوں کی نئی شرح لاگو کردی جائے گی ۔

مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات و تقسیم پر پابندی عائد

نظرثانی شدہ شرح کے تحت حدر رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو1500،کار کیلئے 2500، مسافر بردار گاڑی 10,000اورمال بردار گاڑی کیلئے 5000 روپے جرمانہ ، لاپرواہی سے موٹر سائیکل، کار اور ایل ٹی وی چلانے پر 1500روپے جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑی پر 5000جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پنجاب :موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع پر غور

بغیر لائسنس موٹرسائیکل، کار اور ایل ٹی وی گاڑی چلانے پر 5000جبکہ مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں (ایچ ٹی وی ) کیلئے 10,000روپے جرمانہ مختص کیا گیا ہے۔

مقررہ حد سے زیادہ وزن لادنے پر مال بردار گاڑی کیلئے 10,000جرمانہ ہو گا۔ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 5000جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔

جرمانوں کی شرح میں اضافے کا فیصلہ حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین پرموثر عمل درآمد کیلئے کیا گیا ہے ۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے شہری ہر صورت میں ٹریفک قوانین پر عمل کریں اوراپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

سفر کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں