روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی،ہم نیٹ ورک اور پنجاب پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

mou

پنجاب بھر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے ہم نیٹ ورک کا بڑا اقدام


ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی کے لئے ہم نیٹ ورک اور پنجاب پولیس ملکر آگاہی مہم چلائیں گے۔

بنا لائسنس اور کم عمر ڈرائیونگ کی حوصہ شکنی، ہیلمٹ کے ساتھ موٹر سائیکل ڈرائیونگ اور سڑک کے محفوظ استعمال بارے آگاہی اقدامات میں تیزی کیلئے ہم نیٹ ورک اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

سنٹرل پولیس آفس میں ہم نیٹ ورک اور پنجاب پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دستخط کئے۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں یہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

ایم او یو کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس، انڈر ایج ڈرائیونگ، روڈ سیفٹی گائیڈ لائنز، لین ڈسپلن اور اوور سپیڈنگ بارے اشتہارات چلائے جائیں گے۔

روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے دونوں ادارے مل کر ٹی وی پروگرامز کے ذریعے یہ خصوصی کمپین چلائیں گے۔

ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک کے دیگر ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے بھی نوجوانوں کو آگاہی دی جائے گی۔

ہم نیٹ ورک اور پنجاب پولیس ملکر ڈیجیٹل سکول آف روڈ سیفٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ہم نیٹ ورک کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ معاہدے کے تحت شاہرات کے محفوظ استعمال، محفوظ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ بارے اقدامات میں بہتری آئے گی۔

اجلاس میں سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی، ڈائریکٹر ہم نیوز، ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن ہم نیٹ ورک حسن اکبر شریک ہوئے۔

اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ ہم نیٹ ورک کاشف سیٹھی، بیورو چیف ہم نیوز شیراز حسنات بھی اجلاس می شریک تھے۔

ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اطہر وحید، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود، اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو سمیت دیگر افسران بھی اجلاس موجود تھے۔


متعلقہ خبریں