یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ


سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ کی جگہ ہوئی ہے، ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلوی کوچ تبدیل ہو جائیں گے۔

یاسر عرفات کی تقرری قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے،سابق کرکٹر یاسر عرفات کو ابتداء میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچے اسلام آباد پہنچ کر ان کا تقرر پاکستان ٹیم کے ساتھ کر دیا گیا۔یاسر عرفات تین جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے، وہ نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کو بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے، ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ بھی بیٹرز کو پیش آنیوالی تکنیکی مسائل پر کام کرینگے۔
یاسر عرفات لاہور میں 28 دسمبر سے ٹریننگ کیمپ کے کمانڈنٹ ہونگے، ذکاء اشرف کی حتمی منظوری سے یاسر عرفات کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں