دشمن ہمارے درمیان دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں ، متحد اور یکجان ہونا پڑے گا ، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے ، بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی ، آرمی چیف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات ، باہمی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ، مذہبی ، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے درمیان دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیوئے ہیں ، ہمیں پرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کیلئے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔

آرمی چیف نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا اور متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فلسطینیوں کی حالت زار پر تشویش ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر نے درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈہ کے بجائے قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اورپاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔


متعلقہ خبریں