سال 2023 ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

petrol-price-in-pakistan

سال 2023 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے


پاکستانی عوام سال 2023 میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہوئے۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ

رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

لاہور ، سموگ کے دوران خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سےزیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسےہوگئی تھی۔

یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسےاور ڈیزل 52 روپے 99 پیسےسستاہوا۔

میلبرن ٹیسٹ،وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کیلئے چیلنج بن گیا

2023 کےآغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی ۔

سال2023کے اختتام پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں