نور عالم خان جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل

noor alam khan

نور عالم خان جے یو آئی (ف) میں شامل


سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل ہو گئے ہیں۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے ’’بلے‘‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان  نے شمولیتی تقریب میں شرکت کی ۔

مولانا عطاء الرحمان نے  کہا کہ نور عالم خان اور انکے پورے خاندان کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں،جے یو آئی کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ماہانہ ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ کردیا

نور عالم خان نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت کیساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات تھے ہمیشہ ملک کی بقا کی بات کی ہے، مولانافضل الرحمان جو کہتےہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے۔

جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں،مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکرجمعیت میں شامل ہوا،جے یو آئی نے سخت سے سخت حالات میں بھی کبھی کوئی گملا بھی نہیں توڑا۔

نگران وفاقی حکومت کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئےمقرر

میں اور میری تمام فیملی اور دوست جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیئے جائیں۔

نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

یاد رہے کہ نورعالم خان2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے۔

 


متعلقہ خبریں