لیفٹ آرم سپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
5 ہزار روپےکے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کیلئے ویڈیو جاری
میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
نعمان علی شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ یاد رہے اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔
کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
دوسری جانب پی سی بی نےآل راؤنڈر محمد نواز کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محمد نواز کو نعمان علی کی جگہ قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد نواز کو پہلی دستیاب پرواز سے آسٹریلیا روانہ کیا جائیگا۔محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کا بھی حصہ ہیں۔