پہلی بار ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو اسکی سرزمین پر شکست،بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کر دی

bct

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی


بنگلہ دیش نے پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔

نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف بآسانی 9 وکٹوں سے فتح سمیٹی ۔

فاتح ٹیم نے 99 رنز کا آسان ہدف 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

تنظیم حسن ثاقب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی ۔

اوگرا نے آر ایل این جی مہنگی کردی ،نوٹیفکیشن جاری

میکلین پارک ، نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ول ینگ 26 اور کپتان ٹام لیتھم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب ، شریف الاسلام اور سومیا سرکار نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئی پی ایل2024 ، فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کپتان نجم الحسین شنٹو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔


متعلقہ خبریں