پی ٹی آئی کا نئی انتخابی حکمت عملی کا اعلان، کارکنوں کو ہدایات جاری

pti imran khan

پی ٹی آئی نے نئی انتخابی حکمت عملی کا اعلان کردیا، بانی چیئرمین نے سے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ بانی چیئرمین نے زیادہ سے زیادہ کارکنان کو الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ پارٹی کے پاس آپشنز موجود ہوں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، پیغام میں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے بہتر ہے الیکشن عمل سے وابستہ کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کر کے کاغذات اچھی طرح چیک کروا کر جمع کروائے جائیں۔

نصیراللہ خان وزیر نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ یاد رہے کہ کاغذاتِ حاصل کرنے یا جمع کروانے یا ان کی جانچ پڑتال کے لئے آپ کا اپنا جانا ضروری نہیں ہے،آپ وکیلوں کی ٹیم کو اس عمل کے لیے استعمال کریں۔

قومی اسمبلی کے انتخابات میں کوئی بھی ووٹر کسی بھی حلقے سے امیدوار ہو سکتا ہے، البتہ صوبائی اسمبلی کے حلقے میں حصہ لینے کیلئے درخواست دہندہ کا اسی صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔

آپ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سب سے اہم ہیں،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہر حلقے سے متعدد مضبوط کورنگ امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔

ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرتے وقت یہ بتانا ضروری نہیں کہ آپ نے کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ہے۔

لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر ، لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور بنک قرض، ٹریولنگ ریکارڈ، ٹیکس ریکارڈ وغیرہ انتہائی احتیاط سے چیک کر کے کاغذات جمع کروائیں تاکہ کوئی کمی نہ رہے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے اچھے اور ماہر وکلاء کو اپنی ٹیم کا لازمی جزو بنائیں۔ ساتھ لگنے والے ہر پیپر اور فوٹو کاپی کو نوٹری پبلک سے attest کروا کر اچھی طرح چیک کرنے کے بعد جمع کروائیں۔

کسی ماہر وکیل سے مشورہ کر کے درخواست دہندہ اپنے اوپر ہونے والے نامعلوم کیسز یا ٹیکس نوٹسز وغیرہ کا پتہ کروانے کے لئے متعلقہ ہائیکورٹس میں رٹ کرسکتا ہے،وکیل کے مشورے سے اس رٹ کی کاپی اور بیان حلفی (اگر ضرورت ہو) اپنے کاغذات کے ساتھ لگانا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں