گاڑیوں کی خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران کمی ریکارڈ

گاڑیاں

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ءمیں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 257 ارب روپے صارفین کو فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 24.4 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کاحجم 340 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

26 ادارے بیچنے کی نئی فہرست جاری،پاکستان سٹیل ملز کو نکال دیا گیا

اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں نے صارفین کو 264 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے جو نومبرمیں کم ہو کر 257 ارب روپے ہو گئے۔

 


متعلقہ خبریں