حلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ ضروری انتخابات کا انعقاد ہے ، سپریم کورٹ

ہائیکورٹ بار (highcourt bar)

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ ضروری انتخابات کا انعقاد ہے اور انتخابات جمہوریت کا بنیادی جزو ہیں۔

حکمنامے میں کہا گیا ہےکہ ایک جج کا کردارگارڈین کا ہوتا ہے، جج جمہوریت اور آئین کا محافظ ہوتا ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا، جمہوریت کی بنیاد عوام کی ترقی ہے جو شفاف انتخابات سے حاصل ہو سکتی ہے۔

ایک اور درخواست مسترد ، حلقہ بندیوں کیخلاف کیسز عام انتخابات کے بعد سنیں گے ، سپریم کورٹ

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں جس کے بغیر جمہوری حکومت کا قیام ممکن نہیں، انتخابات وقت پر ہونا ہی فعال جمہوریت کی نشانی ہے، انتخابات کی تاریخ آ جانے کے بعد انتخابی تنازعات کا فوری حل ضروری ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ انتخابات اور اس سے جڑے تنازعات میں تاخیر سے سسٹم اور جمہوریت پر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے، انتخابات میں تاخیر سے سیاسی تناؤ اور سیاسی ماحول بھی عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں