اسرائیلی بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید ، العودہ اسپتال فوجی بیرک میں تبدیل


 اسرائیلی جارحیت جاری ،  24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے۔ شہداء کی تعداد  19 ہزار 667 ہو گئی۔

الرمل پر فضائی حملے کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہوئے ، اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کیمپ ، دیرالبلاح اور اقوام متحدہ کے اسکول پر بم برسائے۔

العودہ اور الاہلی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ جس کے بعد الاہلی اسپتال کو غیر فعال قرار دے دیا گیا، غزہ میں اسرائیلی حملوں سے غیر فعال اسپتالوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

غزہ جنگ، اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی 20 ساتھیوں کو مار ڈالا

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے العودہ اسپتال کو فوجی بیرک میں تبدیل کرکے 240 افراد کو حراست میں لیا ہے، جس میں طبی عملے کے 40 ارکان اور 80 مریض شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے اسپتال میں پناہ لینے والے 120 بے گھر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔


متعلقہ خبریں