عام انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ، اسلام آباد میں 83 امیدواروں نے فارم وصول کر لئے

ووٹ

عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ امیدوارشام ساڑھے چار بجے تک کاغذات حاصل اور جمع کرا سکتے ہیں۔

اسلام آباد کے 3 حلقوں پر 83 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کر لیے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق این اے 46 کیلئے 13، این اے 47 کیلئے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 امیدواروں نے  نامزدگی کے فارم وصول کیے۔

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی لینے والے امیدواروں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 22 دسمبرتک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی، کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبرتک ہو گی۔

13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے،عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی لینے والے امیدواروں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں