تحائف کم مالیت ظاہر کر کے رکھے گئے، توشہ خانہ ریفرنس کے نکات سامنے آ گئے

توشہ خانہ کیس

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جاری


پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے نکات سامنے آ گئے۔

ریفرنس کے مطابق وزارت عظمی کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 108 تحائف ملے۔

108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے جو کہ تحائف کی کم مالیت ظاہر کرکے رکھے گئے۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا۔

بشری بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا، ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے کے پابند تھے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں جیولری سیٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشری بی بی کے خلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس میں جیولری سیٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

وعدہ معاف گواہ کا کہنا ہے کہ دباؤ میں آکر جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب عباسی کی خدمات پرائیویٹ طور پر لی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں