غزہ تنازع عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار


نیویارک: عالمی ادارے ریڈ کراس نے غزہ تنازع کو عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریڈکراس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑے گا اور غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق غزہ کا 60 فیصد سے زیادہ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔ غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

دوسری جانب فرانس کا کہنا ہے کہ اسرائیل بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام ہے لہٰذا مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آباد کاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں