سندھ میں صحت کے جو ادارے بنائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی، مولا بخش چانڈیو


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں جو صحت کے ادارے بنائے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ہم نیوز کے پروگرام “پاورپالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں کوئلے کے حوالے سے نواز شریف نے غلط بیانی کی بلکہ انہوں نے خود 2 بار تھر کوئلے کے منصوبے کو روکا تھا جبکہ تھر کوئلے کا منصوبہ بینظیر بھٹو کا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے کیٹی بندر میں پیپلز پارٹی کے بجلی منصوبے کو روکا اور کراچی میں امن قائم کرنا نواز شریف کا کارنامہ نہیں  بلکہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ پولیس اور رینجر کا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کا عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزیدامیدواران کا اعلان

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں جو صحت کے ادارے بنائے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اور ہم نے جو 15 سال میں سندھ حکومت میں کام کیے وہ کسی اور صوبے نے کیے تو بتائیں۔ میں نواز شریف کے جیل جانے کا خواہشمند نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے لاڈلہ نہیں بنی اور بننا بھی نہیں چاہتی اور نگران کابینہ کے حوالے سے جہاں پر اعتراض بنتا تھا ہم نے کیا۔ ہماری کارکردگی کا دوسری جماعتوں سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اور ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے جان دی۔


متعلقہ خبریں